- Get link
- X
- Other Apps
چند سوالات
بات بہت سادہ ہے ، تین چار چھوٹے چھوٹے سوالات ہیں، اپنے آپ سے پوچھئیے ، جواب مل جائے گا۔
کیا ہر جگہ، موقعہ اور تقریب کے حساب سے ڈریسنگ نہیں کی جاتی ؟
گھر میں روزمرہ استعمال،دفتر کا رسمی ڈریس، کسی مذہبی تقریب جیسے میلاد میں شرکت، تعزیتی تقریب، شادی کے فنکشن اور کسی ہائی پروفائل کوریج والی تقریب می شرکت کے لئے الگ نوعیت کا لباس پہنا جاتا ہے یا پہنا جانا چاہیے ؟
کیا مرد ہوں یا خواتین، دونوں کو مناسب ، ساتر ، ڈیسنٹ لباس نہیں پہننا چاہیے؟
کیا کسی معروف شخصیت ، ٹی وی سیلبریٹی کو، پبلک تقریب میں نامناسب، فضول، ولگر لکنگ ڈریس پہننا چاہیے ؟ کیا ایسا کرنے پر وہ حرف تنقید سے بالاتر ہوگئی ، اسے تقدس حاصل ہے کہ وہ عورت کارڈ کی چھتری تلے موجود ہے ؟
کیا آج کے دور میں جب سوشل میڈیا انتہائی ایکٹو ہے، ہمارے سامنے کچھ غلط ہوتا تو ہم اس پر کمنٹ نہیں کرتے ؟ کیا ہم پبلک پوسٹ کر کے تنقید نہیں کرتے ؟کیا یہ خلاف معمول، غلط ، غیر فطری اور نامناسب ہے ؟
اس سب کچھ کو سامنے رکھتے ہوئے اینکر غریدہ فاروقی کے نہایت نامناسب، ناموزوں لباس پر تنقید بالکل درست، مناسب اور جائز ہے۔
غریدہ فاروقی ایک پبلک پرسنالیٹی ہے،معروف ٹی وی اینکر، ہر روز کیمرےکے سامنے بیٹھ کر وہ پوری قوم کو بھاشن دیتی ہے، لوگوں کا محاسبہ کرتی ہے، ان کی نیت، اخلاق، کردار اور سیاسی وغیر سیاسی حرکات پر سوال اٹھاتی ہے، کچھ اچھا نہ لگنے پر وہ ان کے پرخچے اڑا دیتی ہے۔
وہی غریدہ فاروقی اگر امریکہ ایران مذاکرات جیسے ہائی پروفائل والے ایونٹ میں اگر اپنی فضول ڈریسنگ اور نان پروفیشنل رویے سے پوری قوم کوشرمندہ کرائے تو اس پر تنقید کیوں نہ کی جائے؟
میرے خیال میں تو ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو غریدہ فاروقی کی غلط حرکت کا دفاع کر رہے ہیں؟
کیا جو لباس غریدہ نے پہنا ، وہ ہم لوگ اپنی بچیوں کو پہننے کی اجازت دے سکتےہیں؟ میں تو ہرگز نہیں دے سکتا، شائد یہ دفاع کرنے والے بھی نہ دیں۔ پھر یہ دفاع کیوں کر رہے ہیں؟ صرف سیاسی وابستگی کی بنا پر؟ صرف اس لئے کہ تحریک انصاف والے غریدہ کو تنقید کر رہے ہیں ؟ یہ تو عجیب وغریب بات ہے۔
یہ جینڈر ایشو ہے ہی نہیں۔ سوال یہ نہیں کہ کیا مرد عورت کو بتائے گا کہ اس کا لباس کیا ہو۔ سوال یہ بھی نہیں کہ غریدہ فاروقی کیا ہماری مرضی سے کپڑے پہنے۔ نہیں یہ سوالات ہی نہیں۔ ایک ہے غریدہ فاروقی یا کسی بھی خاتون یا مرد کی ذاتی زندگی ۔ اپنے گھر میں وہ جو مرضی کپڑے پہنیں، اپنی پرسنل لائف میں ان کے ملبوسات پر کوئی نظر نہیں رکھتا، ہم میں سے کوئی بات بھی نہیں کرے گا جب تک وہ انہیں خود پبلک نہیں کریں گی۔ تاہم پبلک لائف، پروفیشنل لائف میں اگر کچھ نامناسب ہوا ہے تو اس پر تنقید ہوگی۔ سو سمپل۔
اگر کوئی مرد ایسی کسی تقریب میں نامناسب لباس پہن کر آجائے یا وہ پبلک میں فضول حرکتیں کریں، وہ لوگوں کے سامنے اپنے پرائیویٹ پارٹس کو بار بار ٹچ کرے، مینرز کا خیال نہ رکھے تو اس پر بھی تنقید ہوگی، سخت تنقید۔ براہ کرم اس پر عورت کارڈ نہ کھیلیں، اسے فیمنزم کا ایشو بھی نہ بنائیں۔
Comments
Mind Blowing
ReplyDelete